5 جنوری 2012 - 20:30

آل سعود کی ایک معزز فرد شہزادی بسمہ بنت سعود نے برطانوی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا ہےکہ سعودی عرب میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی مخالفت ہورہی ہے۔

ابنا: بسمۃ بنت سعود نے جو سعودی شاہ کی بہن ہیں کہا ہے کہ آل سعود کی حکومت میں وسیع پیمانے پربدعنوانیاں ہیں اور نہایت بربریت سے انسانی حقوق کی پامالی بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ساری دولت اور تیل کی آمدنی پر آل سعود قابض ہے اور عوام کو اس کا بہت ہی کم حصہ ملتا ہے ۔ شہزادی بسمہ بنت سعود نے کہا کہ وہ آل سعود کی بدعنوانیوں کے خلاف آواز اٹھاتی رہیں گي۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود کے دوہزار شہزادوں نے ملک کی دولت اور اقتدار پر قبضہ کررکھا ہےاور ان کی انٹلجنس کی گھٹن سے کسی میں دم مارنے کا یارا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ملک میں حکومت کے کاموں پر کسی طرح کی نگرانی نہیں ہوتی۔ یاد رہے انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی بارہا سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی پر آواز اٹھائي ہے ۔ سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خواتیں کو ووٹ دینے اور گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہے۔....... /169